اٹک پولیس نے ٹریکٹر خریدنے کے بدلے چیک دیکر اسے ڈس آنر کرانے والے ملزم کوگرفتار کر لیا

ہفتہ 11 مئی 2024 16:34

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) اٹک پولیس نے ٹریکٹر خریدنے کے بدلے چیک دیکر اسے ڈس آنر کرانے والے ملزم کوگرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

محمد نصیر ولد محمد رزاق سکنہ جنڈ نے تھانہ جنڈ میں درخواست دی کہ مسمی جاوید مسیح ولد منگت مسیح کے مابین ٹریکٹر کا سودا 12 لاکھ 50 ہزار روپے میں ہوا جس عوض جاوید مسیح نے ایک عدد چیک دیا جو مقررہ تاریخ پر متعلقہ برانچ میں جمع کروانے پر بیلنس نہ ہونے کی صورت میں ڈس آنر ہو گیا۔ تھانہ جنڈ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے چیک ڈس آنر دینے والے ملزم جاوید مسیح ولد منگت مسیح سکنہ جنڈ کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں