ریسکیو1122اٹک کا ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کیلئے دیگر اداروں کے ساتھ فرضی مشقوں کا انعقاد

جمعہ 17 مئی 2024 15:00

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) ریسکیو1122اٹک نے دریائے سندھ میں شادی خان کے مقام پر ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے حوالے سے دیگر اداروں کی استعداد کار کو جانچنے کے لیے فرضی مشقوں کا انعقاد کیا ۔فرضی مشقوں میں ریسکیو 1122کے ساتھ سول ڈیفنس، محکمہ لائف سٹاک، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ، ٹریفک پولیس، میونسپل کمیٹی حضرو، آل برادرز ایمبولینس سروس، سویرا ویلفئر سوسائٹی اور دیگر متعلقہ اداروں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کشتی رانی، ڈوبتے ہوئے افراد کو بچانے کی مشقوں سمیت میڈیکل فرسٹ ایڈ،تیراکی اور غوطہ خوری جیسی عملی مشقوں کا بہترین مظاہرہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر علی حسین نے تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر راؤ عاطف اور اسسٹنٹ کمشنر حضرو کامران اشرف کا پرتپاک استقبال کیا جس کے بعد علی حسین نے ڈپٹی کمشنر کو ریسکیو 1122کے ہنگامی صورت حال میں استعمال ہونے والے آلات کا معائنہ کروایا اور تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ متعلقہ اداروں کے مابین مضبوط ربط اور بروقت رسپانس کی مدد سے کسی بھی سیلابی صورتحال میں قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچایا جاسکتا ہے۔ \378

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں