اٹک میں سٹوڈنٹس کونسل کے الیکشن کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا ہے، سی ای او ایجوکیشن

جمعہ 17 مئی 2024 15:26

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) سی ای او ایجوکیشن اٹک ساجدہ مختار نے کہا ہےکہ اٹک میں سٹوڈنٹس کونسل کے الیکشن کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارسٹوڈنٹس کونسل الیکشن کے موقع پر مختلف سکول کے دورے کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

ساجدہ مختار نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق اور ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کی نگرانی میں طلبہ و طالبات کو توانا ماحول فراہم کرنے کے لیےسٹوڈنٹس کونسل یہ الیکشن کا انعقاد کیا گیا جس میں وہ تمام سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں جوعام انتخابات کے موقع پر ہوتی ہیں،طلبہ و طالبات نےان انتخابات میں بھرپور حصہ لیا۔\378

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں