اٹک، قتل کی لرزہ خیز واردات، نامزد قاتل باپ بیٹا گرفتار کر لئے گئے

بدھ 22 مئی 2024 17:07

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) اٹک میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں نامزد قاتل باپ بیٹا گرفتار کر لئے گئے۔محمد نواز ولد راجہ خان سکنہ سقہ آباد نے تھانہ صدر اٹک پولیس کو بیان دیا کہ میں اپنے بیٹوں مبشر، مجاہد اور زاہد کے ہمراہ بھوسہ کی بھرائی کر رہے تھے اسی دوران میری گائے راضی خان کے گندم کےکھیت میں گھس گئی جس وجہ سے راضی خان نے میرے بیٹوں کو گالی گلوچ شروع کر دی اور مبشر اور راضی خان کی ہاتھا پائی ہو گئی جو بعد میں معاملہ رفع دفعہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

کچھ دیر گزرنے کے بعد میرے بیٹے شاہد اور مجاہد موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے جیسے ہی راضی خان کے گھر کے پاس پہنچے تو راضی خان اپنے دونوں بیٹوں عاقب اور واثق کے ساتھ راستہ میں آ گئے اور فائرنگ شروع کر دی جس سے میرا بیٹا شاہد جاں بحق ہو گیا اور مجاہد زخمی ہو گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ تھانہ صدر اٹک پولیس کی ٹیم نے قتل کی لرزہ خیز وادات میں ملوث ملزمان راضی خان ولد کالا خان، عاقب محمود اور واثق محمود سکنائے سقہ آباد تحصیل و ضلع اٹک کو گرفتار کر لیا۔ \378

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں