اٹک پولیس نے شہری کو ڈنڈوں کے وار سے زخمی کرنے والے ملزمان گرفتارکر لئے

جمعرات 23 مئی 2024 17:10

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) اٹک پولیس نے شہری کو ڈنڈوں کے وار سے زخمی کرنے والے ملزمان گرفتارکر لئے۔ ماڈل پولیس اسٹیشن اٹک میں فہد حفیظ ولد عبدالحفیظ سکنہ اٹک شہر نے درخواست دی کہ اجمیرسویٹ بیکری پر کام کرتا ہوں ۔ کسٹمر کو ڈیل کررہا تھا کہ مسی شیراز، سمیر اسلام ولد محمد اسلام اور حمزہ ولد اجمل بیکری میں داخل ہو گئے اور لڑائی جھگڑا شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

معاملہ رفع دفع ہونے پر تینوں چلے گئے اور شام کے وقت تینوں مل کر ڈنڈے اٹھائے دوبارہ آگئے اور دھاوا بول دیا جس سے میرا موبائل فون ٹوٹ گیا اور میں زخمی ہو گیا۔ تھانہ سٹی اٹک پولیس نے مقدمہ درج کر کے دوران تفتیش ملزم محمد حمزہ ولد محمد اجمل سلطان سکنہ خالد سعید ہسپتال اٹک سٹریٹ نمبر 5 محلہ مہرپورہ شرقی اٹک اور شیراز ولد معراج سکنہ محلہ بجلی گھر اٹک شہر کو گرفتار کر کے آہنی زیور سے آراستہ کر دیا۔\378

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں