بہاولنگر کے کسانوں کا باردانہ نہ ملنے پر پاسکو سینٹر کے سامنے مین کراچی روڑ بلاک کرکے انتظامیہ اور پاسکو کے خلاف احتجاج

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم پیر 13 مئی 2024 17:34

بہاولنگر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی 2024ء ) بہاولنگر کے کسانوں کا باردانہ نہ ملنے پر پاسکو سینٹر کے سامنے مین کراچی روڑ بلاک کرکے انتظامیہ اور پاسکو کے خلاف احتجاج کیا اس موقع پر ،اسسٹنٹ کمشنر سمیت ضلعی انتظامی افسران کی احتجاجی کسانوں کے ساتھ مذاکرات کی کوشش تومشتعل کسانوں نے اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کا گھیراؤ کر لیا اور نعرہ بازی کرتے ہوئے اس موقع پر کسانوں کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر پر حملہ کی کوشش اسسٹنٹ کمشنر نے دوڑ کر جان بچائی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر اور انتظامی افسران مذاکرات کے بغیر واپس لوٹ گئے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں