ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت وزیراعلیٰ پنجاب انیشٹوز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے افسران کا اجلاس منعقد ہوا

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعرات 16 مئی 2024 17:28

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی 2024ء ) اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب انیشٹوز پر عملدرآمد بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے افسران کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ تمام محکمے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق انیشٹوز پر عملدرآمد کرکے گورننس کو بہتر بنائیں عوامی خدمت مشن کے تحت تمام محکمے متحرک ہو کر کام کریں شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی نمایاں نظر آنی چاہیے تجاوزات اور وال چاکنگ کو ختم کرانے کا سلسلہ جاری رکھیں غیر فعال سڑیٹ لائٹس فنگشنل ہونی چاہئیں مین ہولز کور اور سیوریج لائنیں صاف ہونی چاہئیں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے مزید کہا کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹ کے فلٹرز بروقت تبدیل کئے جائیں اس کے علاوہ اگر کسی جگہ گڑھے ہوں تو فوری پیچ لگائیں اور ستھرا پنجاب پروگرام سرگرمیوں میں بھی مزید تیزی لائی جائے ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے مزید کہا کہ روٹی اور نان کی نوٹیفائیڈ قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے زیادہ سے زیادہ انسپکشنز کیں جائیں خلاف ورزی پر تندور اور ہوٹلز مالکان کو جرمانے کئے جائیں انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری اشیاء خورونوش کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کیلئے ملاوٹ شدہ اشیاء خورونوش فروخت کرنیوالوں کے گرد شکنجہ سخت کیا جائے اس کے علاوہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے روڈ میپ برائے صحت کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ہسپتالوں اور صحت مراکز کے وزٹ روزانہ کی بنیادوں پر کیئے جائیں۔

(جاری ہے)

میرج ایکٹ پر عملدآمد کیلئے بھی خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کو عملی جامہ پہنانا عزم ہے جس کیلئے تمام محکمے اپنے دائرہ کار میں رہ کر بہترین سروسز فراہم کریں۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قیوم قدرت ،سی ای او ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیز، ڈی ڈی لوکل گورنمنٹ، اور دیگر محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں