بہاولنگر، ڈی پی او نصیب اللہ خان نے 4 تھانوں میں نئے ایس ایچ او تعینات کردئیے

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم بدھ 22 مئی 2024 17:53

بہاولنگ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی 2024ء ) ڈی پی او نصیب اللہ خان نے 4 تھانوں میں نئے ایس ایچ او تعینات کردئیے  تفصیلات کے مطابق انسپکٹر محمد امین ایس ایچ او تھانہ شہر فرید تعینات کر دیا جبکہ : انسپکٹر نوید وڑائچ ایس ایچ او تھانہ ڈونگا بونگا ،سب انسپکٹر نواز وٹو ایس ایچ او تھانہ ڈاہرانوالہ اور  سب انسپکٹر فریاد علی ایس ایچ او تھانہ فقیروالی تعینات  کر دیا گیا جبکہ انسپکٹر مطلوب کمبوہ ، سب انسپکٹر عدنان بھٹی اور سب انسپکٹر کاشف کو کلوز ٹو لائن پولیس کردیا گیاہے

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں