ڈی پی او بہاولنگرکے نوٹس پر بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا کر ویڈیو وائرل کرنے والاشیطان صفت ملزم ساتھی سمیت گرفتار

بدھ 6 نومبر 2019 22:12

بہاولنگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2019ء) تیرہ سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا کر اس کی ویڈیو وائرل کرنے پر ڈی پی او بہاولنگر کا فوری طور پر نوٹس،ویڈیو وائرل ہونے کے ٹھیک دوگھنٹے بعدشیطان صفت ملزم اپنے ساتھی سمیت گرفتار،مقدمہ درج، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔ گزشتہ دنوں چک موگہ میں نصیر نامی ملزم اپنے ساتھی عدنان کے ہمراہ تیرہ سالہ کمسن بلال کو ورغلا کر کھیتوں میں لے گیا اور اسکے ساتھ زبردستی بدفعلی کرنے لگاجبکہ اسکاساتھی عدنان اس گھناؤنے دھندے کی ویڈیو بناتا رہا۔

کچھ عرصہ کے بعد ملزمان نے ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ویڈیو وائرل ہونے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد انور کھیتران نے اس افسوسناک واقعے کا فوری نوٹس لیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ ڈونگہ بونگہ مطلوب کمبوہ کو احکامات جاری کیے کہ سوشل میڈیا پر وائر ل ہونے والی ویڈیو کے ملزمان کو فوری گرفتارکرکے قانونی کاروائی کی جائے جس پر پولیس تھانہ ڈونگہ بونگہ فوری حرکت میں آگئی۔

ٹھیک دوگھنٹے کے درمیان ملزمان کو ٹریس کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا اور ملزم نصیر اور اس کے ساتھی عدنان جوکہ ویڈیو بناتا رہا کو پابند سلاسل کردیا۔اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر نے کہا کہ معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزادی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ والدین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کا خیال رکھیں اور اپنے گلی محلوں میں چھپے ہوئے جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں تاکہ معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں