پی آئی اے کا کراچی سے بھی حج آپریشن کا آغاز

کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور دیگر ایئرپورٹ سے حج پروازیں چلائی جارہی ہیں

ہفتہ 11 مئی 2024 17:00

پی آئی اے کا کراچی سے بھی حج آپریشن کا آغاز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) کراچی سے بھی پی آئی اے کا حج آپریشن کا آغاز ہوگیا۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے پہلی حج پرواز رات ساڑھے تین بجے مدینہ روانہ ہوئی، سی او او پی آئی اے نے عازمین کو رخصت کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور دیگر ایئرپورٹ سے حج پروازیں چلائی جارہی ہیں۔سی او او پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا حج آپریشن 10 جون کو اختتام پذیر ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں