عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات میں فی لیٹر30 روپے کمی کی جائے ،شیخ عباس رضا

پیر 24 نومبر 2014 23:34

بہاول پور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث حکومت پیٹرولیم مصنوعات میں فی لیٹر30 روپے کمی کرے، ان خیالات کااظہار سابق صدربہاول پورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ عباس رضا نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کسانوں کوسبسڈی پربجلی کی فراہم احسن اقدام ہے وفاقی حکومت کی جانب سے کسانوں کو بجلی دس روپے پینتیس پیسے فی یونٹ پر فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزارت پانی و بجلی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کسانوں کو بجلی 10 روپے 35 پیسے فی یونٹ پر دی جائے گی۔ شام 6 سے 10 اور گرمیوں میں 5 سے 11 بجے تک ٹیوب ویل کو بجلی فراہم نہیں کی جائیگی۔ زرعی شعبے پر سبسڈی دینے کا فیصلہ گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے کسانوں کو سبسڈی پربجلی کی فراہمی احسن اقدام ہے وفاقی حکومت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزیدکمی کے باعث پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کم ازکم 30 روپے لیٹر کمی کرے

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں