زرعی ترقیاتی بینک جدید کمرشل بینکنگ میں اپنا لوہا منوا رہا ہے،محمد حفیظ ،

بینک بہاول پور زون کی قرضہ جات کی چلت میں ایک ارب اور 10کروڑ کا اضافہ کر دیا ہے،زونل چیف زرعی ترقیاتی بینک

پیر 8 دسمبر 2014 20:56

بہاول پور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء) زونل چیف زرعی ترقیاتی بینک محمد حفیظ نے زونل منیجر ریکوری چودھری مختار علی بوبک کے ہمراہ گفتگو میں کہا کہ زرعی ترقیاتی بینک جدید کمرشل بینکنگ میں اپنا لوہا منوا رہا ہے ۔وفاقی حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں زرعی ترقیاتی بینک بہاولپور زون کی قرضہ جات کی چلت میں ایک ارب اور 10کروڑ کا اضافہ کر دیا ہے جو کہ زرعی ترقیاتی بینک کے صدر سید طلعت محمود بخاری اور حکومت کی بہاول پور کی عوام سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ امسال یکم جنوری سے30نومبر تک زرعی ترقیاتی بینک نے 3ارب 40کروڑ کے قرضہ جات چلت کیے اور 3ارب 37کروڑ کی ریکوری کی ۔ علاوہ ازیں حکومت اور زرعی بینک کی انتظامیہ نے فوت شدگان ‘ بیوگان وغیرہ کے لیے ایک خصوصی خوشخبری اناؤنس کی ہے جس کے مطابق ایسے لوگ جو وفات پا چکے ہیں ان کی بیوگان اور یتیم بچے 31دسمبر سے قبل حاصل شدہ قرضہ جمع کرائیں تو انہیں خصوصی رعایت دی جائے گی مگر وہ اس سہولت سے 31دسمبر تک مستفید ہو سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ زرعی ترقیاتی بینک نے شمسی توانائی کے ٹیوب ویل ‘ بائیو گیس پلانٹ اور خواتین روز گار سکیم کے تحت قرضہ جات کا اجراء کرنا شروع کر دیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریکوری کسی بھی ادارے میں بقاء کے لیے بے حد ضروری ہے ریکوری میں کوئی بھی دباؤ خاطر میں نہ لائیں اور نادہندگان کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم سی اوز بینک کا آئینہ ہوتے ہیں انہیں چاہیے کہ کاشتکاروں سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں اور انہیں جدید معلومات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں ۔اس موقع پر اے وی پی طاہر منیر پیرزادہ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں