او فون موبائل فون کمپنی نے فیوچر فون ایکس سیریز کے چار نئے ماڈل مارکیٹ میں متعارف کرا دیئے ‘ بیگ بیٹری ‘ تیس دن سٹینڈ بائی ٹائمنگ ‘ ڈییول سم ‘ آٹو کال ریکارڈ ‘ موبائل ٹریکر ‘ فل پرائیویسی کیساتھ مارکیٹ میں دستیاب

ہفتہ 25 جولائی 2015 18:51

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جولائی۔2015ء) او فون موبائل فون کمپنی نے فیوچر فون ایکس سیریز کے چار نے ماڈل مارکیٹ میں متعارف کرا دیئے ‘ بیگ بیٹری ‘ تیس دن سٹینڈ بائی ٹائمنگ ‘ ڈییول سم ‘ آٹو کال ریکارڈ ‘ موبائل ٹریکر ‘ فل پرائیویسی کیساتھ مارکیٹ میں دستیاب ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق او فون موبائل فون کمپنی نے فیوچر فون ایکس سیریز کے چار نئے ماڈل جن میں X3‘ X4‘ X5‘ X9شامل ہیں کو بیگ بیٹری کیساتھ جن کی سٹینڈ بائی ٹائمنگ 30دن تک ہے جبکہ ان موبائل ماڈلز میں ڈییول سم کی سہولیت کیساتھ ساتھ آٹو کال ریکارڈ ‘ موبائل ٹریکر ‘ 2.4ایل سی ڈی ‘ کیمرہ اور فل پرائیویسی کے دیدہ زیب رینج میں دستیاب ہیں ۔

او فون موبائل کمپنی نے لوڈشیڈنگ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے 1800میگا ہٹس کی بڑی بیٹریاں ان نئے موبائل ماڈلز میں لگائی ہیں جن کی وجہ سے صارف کئی دنوں تک موبائل بغیر چارجنگ کے استعمال کر سکتا ہے جبکہ او فون موبائل کمپنی نے ان نئے موبائل ماڈلز کے ریٹس جن میںX5‘ 1750روپے ‘ X9‘ 1750روپے اور ماڈل X4کا ریٹ صرف 2250روپے رکھا ہے جو کہ مارکیٹ میں دستیاب دیگر موبائلوں کے ریٹس میں انتہائی کم اور ارازں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں