بہاولپور ،ٹی ڈی سی پی دسویں چولستان جیب ریلی کے انتظامات کے جائزہ کیلئے اجلاس

پیر 12 جنوری 2015 18:39

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) ٹی ڈی سی پی دسویں چولستان جیب ریلی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس زیر صدارت منیجنگ ڈائریکٹر چولستان ترقیاتی ادارہ نعیم اقبال بخاری منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ دراوڑ تک سڑک کی کشادگی کا عمل مکمل ہونے کی بدولت ریلی میں 3لاکھ سیاح ملک بھر سے متوقع ہیں۔

(جاری ہے)

سڑک کی مرمت کا کام چند دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔

ٹی ڈی سی پی ریجنل منیجرشاہد محمود نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ اس میگا ایونٹ کی خوبصورتی ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کا 10کلو میٹر میں خیمہ بستی آباد کرنا ہے۔ جس سے سیاحت کو فروغ حاصل ہوا ہے۔ایم ڈی نے اس موقع پر کہا کہ انکا ادارہ اس ایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گا۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں