سیشن جج بہاولپور نے جعلی ڈگری کیس میں پیپلزپارٹی کے عامر یار وارن کیخلاف کیس کی مزید سماعت (کل ) تک ملتوی کر دی

منگل 2 اپریل 2013 20:56

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2اپریل۔ 2013ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولپور نے پیپلزپارٹی کے جعلی ڈگری کی بنا پر قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے والے عامر یار وارن کیخلاف ڈگری کیس کی مزید سماعت (کل ) بدھ تک ملتوی کر دی ، کیس کی مزید سماعت (کل )لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ میں ہو گی۔ سابق رکن قومی اسمبلی ملک عامریار وارن جعلی ڈگری کیس میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد منگل کوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولپور سید حامد بخاری کی عدالت میں پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

ملک عامر یار وارن کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ ملک عامر یار وارن کیس میں سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ بہاولپو ربنچ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ملک عامر یاروارن کی جانب سے بیان حلفی جمع ہونے کے بعد کیس کی سماعت ایک روز کیلئے ملتوی کر دی ۔ادھر ملک عامر یار وارن کی جانب سے ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی سماعت کل ہو گی۔ ملک عامر یاروارن کی پیشی کے موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے احاطہ میں پولیس کی بھاری نفری کے علاوہ ملک عامر یاروارن کے حامیوں کی بڑی تعداد بھی عدالت میں موجو د تھی۔تاہم اسی دوران ملک عامر یاروارن کا ایک حمایتی روتا رہا۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں