بہاول وکٹوریہ ہسپتال سے نومولود کے اغوا کی کوشش ناکام، دوخواتین سمیت تین ملزم گرفتار

بدھ 9 ستمبر 2015 11:35

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) بہاولپور کے بہاول وکٹوریہ ہسپتال سے نومولود کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والی دو خواتین سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ یزمان منڈی کی گوندل کالونی کی رہائشی نادیہ بی بی نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں بچی کو جنم دیا۔

(جاری ہے)

وارڈ میں موجود دو خواتین نے نادیہ کو نشہ آور گولیاں کھلا کر بیہوش کر دیا اور نومولود کو اغوا کر لیا جس پر نادیہ کی بہن نے شور مچا دیا۔انتظامیہ نے ہسپتال کے تمام دروازے بند کر کے بچے کی تلاش شروع کر دی۔ اسی دوران ملزمہ روبینہ، اس کی بیٹی عائشہ اور نوید نے بچے کے ساتھ مرکزی گیٹ سے باہر نکلنے کی کوشش کی تو اسسٹنٹ سکیورٹی افسر نے انہیں پکڑ کے پولیس کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں