بہاولپورکے ایک مدرسے سے کالعدم تنظیم کے 3 ارکان گرفتار

اتوار 15 اکتوبر 2006 14:40

بہاولپور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر۔2006ء) بہاولپور میں کالعدم تنظیم کے 3 کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کینٹ پولیس لاہور کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے کالعدم تنظیم کے 3 کارکن محمد عمر ،شاہ دین اور نور حسن کو ٹیپو شہید روڈ پر ایک مدرسے سے گرفتار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پریس ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی ایکٹ اور 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کئے گئے ان افراد سے فرقہ وارانہ لٹریچر بھی برآمد کئے گئے ہیں ۔ ان سے مزید تفتیش جاری ہے اہم انکشافات کی توقع ہے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں