پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے، طارق محمود قادری

پیر 17 نومبر 2014 12:12

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر 2014ء) پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے اقتدار ہمار ی منزل نہیں ملک میں آئین کی بحالی پارلیمنٹ کی بالادستی اور خصوط جمہوری کلچر ہمارا منشور ہے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے پاکستان میں حقیقی آئین کی بحالی اور جمہورت کی بقاء کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے دنیا کی تاریخ میں نئی مثال قائم کی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی تحصیل حمدپورشرقیہ کے رہنام طارق محمود قادری نے سکھیل میں کارکنوں کے جلاس میں کیا۔ بلاول بھٹو کی باقاعدہ پارٹی قیادت سنبھالنے کے بعد پیپلزپارٹی میں ایک نئی رو ح آگئی ہے بلاول بھٹومحترمہ بینظیر بھٹو کا آئینہ ہیں ائندہ الیکشن میں بلاول کی قیادت میں پیپلزپارٹی پورے ملک میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں