جرائم کا سدباب کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہونی چاہیے،ڈی پی او سرفراز احمد فلکی،

ایس ایچ اوز مقدمات کی تفتیش میرٹ پر یکسو کروائیں ناقص تفتیش کرنے والے تفتیشی آفیسران کے ساتھ ساتھ ایس ایچ اوز کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا،اجلاس سے خطاب

جمعہ 6 فروری 2015 22:59

بہاول پور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروری 2015ء) ڈی پی او سرفراز احمد فلکی نے ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں سٹی سرکل کے ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کا سدباب کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ایس ایچ اوز مقدمات کی تفتیش میرٹ پر یکسو کروائیں ناقص تفتیش کرنے والے تفتیشی آفیسران کے ساتھ ساتھ ایس ایچ اوز کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا ۔

سنگین مقدمات کے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات کو حقائق پر یکسو کریں۔ ریکارڈ یافتہ، اشتہاری ملزمان کے مسکن پر ریڈ کریں اور اُن کو ہر صورت گرفتار کریں۔شہر میں بڑھتی ہوئی کار موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کو کنٹرول کریں اورملزمان ٹریس کرکے مسروقہ کاریں ، موٹر سائیکلیں برآمد کریں۔ ائیر پورٹ ڈیوٹی ، شہر کے داخلی خارجی راستوں پر موجود ڈیوٹی کو الرٹ رکھیں۔

(جاری ہے)

سستی ، لاپرواہی، غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کو سخت محکمانہ کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔نئی قانون سازی جس میں کرایہ داری،لاوڈاسپیکر،وال چاکنگ،ناجائزاسلحہ اور حساس تنصیبات کے آرڈیننس پر سختی سے عملدرآمد کروائیں۔ سٹی ایریا میں موجود کرایہ داروں کی لسٹیں بنائیں اس سلسلہ میں پراپرٹی ڈیلروں اور مالک مکان /دوکان کو پابند کرائیں کہ وہ مکان یا دوکان کرایہ پر دینے سے پہلے کرایہ دار کا تمام ریکارڈ تھانہ پر جمع کروائیں گے۔

شہر میں موجود جیولر شاپس کی لسٹیں بنائیں ۔ اُن کو پابند کرائیں کہ وہ CCTVکیمرہ اور گن مین رکھیں اور اگر کوئی جیولر اس ہدیات پر عمل نہیں کرتا تو اسکی دوکان سیل کریں۔ کسی بھی جگہ واردات ہونے کی صورت میں متعلقہ SHOفوری طو ر پر موقع پر پہنچیں۔ ۔ سرکل آفیسران تھانہ وائز میٹنگ کریں اور ہر تفتیشی کے زیر تفتیش مقدمات کا فالو اپ لیں۔ جس مقدمہ میں نتیجہ کیمیکل بقایا ہے ان کے نتیجہ جات جلد از جلد منگوا کر مقدمات کو یکسو کریں۔

اطلاع دہندہ/مدعی سے فوری رابطہ کریں اور ان کی بات تسلی سے سُنیں اور ان کو ہر ممکن قانونی و جائز مدد فراہم کریں۔تھانہ کلچر میں تبدیلی لائیں ،تھانہ میں آئے سائلین کے ساتھ احترام سے پیش آئیں اور انکی فوری داد رسی میرٹ پر کریں۔تما م پرانی درخواستوں کی جلد از جلدمیرٹ پر سماعت کی جائے تاکہ عوام کو فوری انصاف مل سکے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں