صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کا گندم خریداری مرکز اُچ شریف کا اچانک دورہ

ہفتہ 1 جون 2019 21:59

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2019ء) صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے گندم خریداری مرکز اُچ شریف کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے موجود کاشتکاروں سے سہولیات بارے استفسار کیا۔صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق کاشتکار کو معاشی تحفظ فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر خوراک نے گندم خریداری عمل کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر خوراک نے بتایا کہ موجودہ نظام میں کاشتکار کی اجناس کا مقررہ ریٹ اور سازگار ماحول کو یقینی بنایا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکار کی گندم کا آخری دانہ تک خرید کرنے کی پالیسی کو بہترین انداز میں نافذ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاشتکار وں کو معاوضے کی ادائیگی موقع پر نقد کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ گندم کاشتکاروں کو 103ارب روپے سے زائد کی ادائیگی کی جا چکی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ گندم خریداری مہم کے دوران صوبہ بھر کے شکایات سنٹرز پر 300سے زائد شکایات موصول ہوئیں جن کا فوری ازالہ کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ بہاول پور شبیر علوی اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد زمان بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں