بیرسٹر تاج محمد لنگاہ نے عمر بھر انسانی ترقی کیلئے جدو جہد کی ، ان کی وفات پر انسان دوست حلقوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ،جمہوری اقدارکی بالا دستی ان کی اولین ترجیح رہی،انہوں نے قوم پر ست سیاست میں بھی جمہوری روایات کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا، چولستان ڈویلپمنٹ کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فاروق احمد خان کا بیرسٹر تاج محمد لنگاہ کی وفات پر تعزیتی بیان

پیر 8 اپریل 2013 17:27

بہاولپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 8اپریل 2013ء) چولستان ڈویلپمنٹ کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فاروق احمد خان نے کہا ہے کہ بیرسٹر تاج محمد لنگاہ نے عمر بھر انسانی ترقی کیلئے جدو جہد کی ، ان کی وفات پر انسان دوست حلقوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ،جمہوری اقدارکی بالا دستی ان کی اولین ترجیح رہی،انہوں نے قوم پر ست سیاست میں بھی جمہوری روایات کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا، ان کی عوامی جمہوری جدوجہد نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزرگ سیاستدان اور پاکستان سرائیکی پارٹی کے سر براہ بیر سٹر تاج محمد لنگا ہ کی وفات پر اپنے ایک تعزیعتی بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بیر سٹر تاج محمد لنگا ہ نے پاکستان پیپلز پارٹی ، عوامی جمہوری پارٹی،سر ائیکی صوبہ محاذ اور بالآخر پاکستان سرائیکی پارٹی کے پلیٹ فارم سے ہمیشہ عوام کے مسائل حل کر نے اور ان کے دکھوں کا مداوا کرنے کیلئے جدوجہد کی خا ص طورپر سرائکی خطہ کے عوام کیلئے ایک الگ صوبہ کیلئے ان کی قیادت میں کی گئی جدو جہد علاقے کی سیاسی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ان کی مسلسل جدو جہد کے نتیجے میں ہی سرائیکی صوبہ کا مطالبہ کھلیانوں سے نکل کر ایوانوں تک پہنچا اور سینٹ میں بہاولپور جنوبی پنجاب صوبہ کی قرار داد منظور کی گئی ۔ مرحو م کواپنی زندگی میں سرائیکی صوبہ کا قیام دیکھنا نصیب نہ ہو ا لیکن وہ اپنے جیتے جی اس صوبہ کی راہ متعین کرنے میں ضرور کامیاب ہو گئے جس پر چل کر ان کے پیر وکار اپنی منزل ضرور پاسکتے ہیں ۔

فاروق احمد خان نے کہا کہ 72 سالہ سیاسی رہنما کی سو چ سے اختلاف رکھنے والے بھی سیاسی جدو جہد میں مر حوم کے خلو ص ، سچائی اور لگن سے انکار نہیں کر سکتے ۔ سیاسی حلقوں میں ان کا نام ہمیشہ عزت و احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا اور یہی ان کی عظمت کی دلیل ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر چولستان ڈویلپمنٹ کونسل نے مر حوم کیلئے دعائے مغفرت اور ورثاء سے اظہار تعزیت کر تے ہوئے ان کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں