بہاول پو:محکمہ ریونیوکورشوت دینے کیلئے خاتون نے پریس کلب کے باہربینرآویزاں کردیا‘

12 سال سے یتیم بچوں کے وارثتی حق کیلئے دھکے کھارہی ہوں پٹواری گرداورتحصیل دار اوردیگر ریونیوعملہ رشوت کے بغیرکام کرنے کوتیارنہ ہیں میرے یتیم بچوں کی زمین پربچوں کے چچا نے قبضہ کررکھاہے یہ بات بیوہ خاتون رحمت بی بی نے پریس کلب بہاول پورکے باہر میڈیاسے گفتگو

منگل 20 اکتوبر 2020 19:01

بہاول پو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) محکمہ ریونیوکورشوت دینے کیلئے خاتون نے پریس کلب کے باہربینرآویزاں کردیا‘ 12 سال سے یتیم بچوں کے وارثتی حق کیلئے دھکے کھارہی ہوں پٹواری گرداورتحصیل دار اوردیگر ریونیوعملہ رشوت کے بغیرکام کرنے کوتیارنہ ہیں میرے یتیم بچوں کی زمین پربچوں کے چچا نے قبضہ کررکھاہے یہ بات بیوہ خاتون رحمت بی بی نے پریس کلب بہاول پورکے باہر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا رحمت بی بی نے بتایا کہ میں میاں چنوں سے گزشتہ بارہ سال سے یتیم بچوں کے وراثتی حق کے لیئے دھکے کھا رہی ہوں۔

(جاری ہے)

اورسلائی کڑھائی کرکے بچوں کا پیٹ پالتی ہوں اور بارہ سال سے اپنا حق لینے کے لیئے پٹوری، گرداور، تحصیل دار اور دیگر ریوینیو محکمہ کے اہلکاروں کو رشوت دے رہی ہوں۔ خاتون نے بتایا کہ۔ عدالت سے ایک سٹے خارج کراتی ہوں وہیں کھڑے کھڑے دوسرا سٹے ہوجاتا ہے میرے یتیم بچوں کی زمین پر بچوں کا چچا قابض ہے۔ محکمہ ریوینیو سے زمین کا ونڈا تک میرے نام ہوچکا ہے لیکن اسکے باوجود زمین کا قبضہ نہیں دلوایا جارہا رحمت بی بی نے زیراعظم اور وزیراعلی پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ میرے یتیم بچوں کا حق دلوایا جائے۔اورمجھے محکمہ ریونیوکورشوت دینے کیلئے رقم فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں