سرائیکی وسیب کی تیسری نسل سرائیکی صوبے سے کم کسی مطالبہ کو تسلیم نہیں کرے گی،ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ

پیر 3 نومبر 2014 15:08

بہاول پور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3نومبر 2014ء) پاکستان سرائیکی پارٹی کی چیئر پرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ نے کہاہے کہ سرائیکی وسیب کی تیسری نسل سرائیکی صوبے سے کم کسی مطالبہ کو تسلیم نہیں کرے گی حکومت نے سرائیکی صوبے کی مخالفت کی تو سرائیکی قوم اپنی زبان اور ثقافت کی حفاظت کے لیے پرامن طریقے سے ایک بڑی جدوجہد شروع کرے گی وہ پاکستان سرائیکی پارٹی کے ضلعی صدر جام یاسر ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ پر ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کر رہی تھی انہوں نے کہا کہ سرائیکی صوبے کے قیام کے لیے جدوجہد کا ایک نیا سلسلہ شروع کررہے ہیں اور پورے سرائیکی وسیب کے عوام ،دانشورں ،سیاسی کارکنوں سے رابطے کیے جائیں گے اور دسمبر میں بہاول پور میں ورکز کنونشن کاانعقاد کیا جائیں گاجس میں اکابرین،وکلاء اور سیاسی شخصیات کو دعوت دی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہم بہاول پور کے علاوہ سرائیکی صوبے کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے بہاول پور کی تاریخی اور جغرافیائی طور پر ملتان کا حصہ رہا ہے ہم مکمل 23اضلاع جس میں بہاول پورڈویژن،ملتان ،ڈی جی خان، ساہیوال، میانوالی،ڈی آئی خان اور سرگودھا کے اضلاع شامل ہونگے انہوں نے مذید کہا کہ ہم دسمبر میں قومی کانسل کا اجلاس میں منعقد کریں گے جس میں نئی تنظیم سازی کا اعلان کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ ہم سرائیکی خطے کے اراکین سے رابطے کر رہے ہیں ان سے ملاقاتیں کر کے اسمبلی میں سرائیکی صوبے کے قیام بارے تجاویز دے گیانہوں نے کہاکہ محر الحرام کا مہینہ ہمیں قربانی کا درس اور ظالم کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام دیتا ہیں آج پنجاب سامراج کے خلاف بھی اپنے حقوق کے لیے ڈٹ جانا ہو گاورنہ یہ سامراج کبھی بھی ہماری شناخت کو قبول نہیں کرئے گااجلاس میں تنظیمی امور کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں اور کہا گیا کہ اگلے دو ماہ تک پورے سرائیکی وسیب کے اضلاع اور تحصیلوں میں پارٹی کارکنان تنظیم سازی کریں گے جس کی توثیق قومی کونسل کے اجلاس میں کی جائیں گیاجلاس میں طے پایاکہ 22 نومبر کو ہونے والے پنجاب بار کونسل کے الیکشن میں سرائیکی صوبے کے حامی امیدواروں کی حمایت کی جائیں گی اس سلسلے میں سرائیکی لائیز ونگ کے ممبران کو ہدایات دے دی گئی ہیں اجلاس میں مرکزی نائب صدر علامہ اقبال وسیم،جابشیر احمد،لائق حسین جوئیہ، عبداللہ سیال ساقی، قمر ملک چنڑ،راؤ ظفر نواز، ملک جاوید چنڑ،ڈاکٹر مقصود خان لنگاہ،ملازم خان بلوچ،احتشام الحق شانی، جام نصیر احمد ،رحیم بخش لودھی ودیگر نے شرکت کی

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں