16واں چولستان امن میلہ اختتام پزیر ۔ دو روزہ امن میلہ کے دوران ہزاروں افراد نے چولستانی ثقافت کے رنگ دیکھے

ہفتہ 15 نومبر 2014 16:46

بہاولپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء) 16واں چولستان امن میلہ اختتام پزیر ۔ دو روزہ امن میلہ کے دوران ہزاروں افراد نے چولستانی ثقافت کے رنگ دیکھے میلے کا افتتاح فضاء میں رنگ برنگے غباروں اور امن کی فاختا ئیں اڑانے سے کیا گیا۔ میلے میں چولستانی دستکاریاں، موسیقی، اونٹوں گھوڑوں اور بکریوں کے رقص، پتلی تماشہ ، بند ر اور سانپ تماشہ ، جھومر ، چولستانی کھانے ، کھسے اور لباس خاص طور چنری اور زیورات شامل تھے۔

اس کے علاوہ مختلف محکموں پولیس، لائیوسٹاک، ریسکیو 1122 ، فشریز ، بہاولپوویسٹ مینیجمنٹ کمپنی اور صحت کے سٹالز بھی سجائے گئے۔آتش بازی کا مظاہرہ اور چولستان پویلین بھی خوب توجہ کا مرکز رہا 16ویں چولستان کا اہتمام معروف سماجی تنظیم چولستان ڈویلپمنٹ کونسل آف پاکستان نے امن میرا حق مہم کے تحت سٹیزن فرسٹ پروگرام میں قائد اعظم میڈیکل کالج کے اشتراک سے کیا تھا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او بہاولپو ر عمران سکند بلوچ نے بطور مہمان خصوصی افتتاحی تقریب سے خطاب میں امن میلے کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس میلے سے انسانیت کے جذبوں اور بہاولپورکی ثقافت کو فرو غ ملنے کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں اور عوام کے درمیان فاصلے کم ہونگے قبل ازیں چولستان ڈویلپمنٹ کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکڑ فاروق احمد خان نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ امن میلہ ان مفاد پرست لوگوں کے منہ پر تماچہ ہے جو ملک میں بد امنی پھیلانا چاہتے ہیں آج یہاں ملک بھر سے مسلمان ، مسیح اور ہندو بہن بھائی امن کی خاطر جمع ہیں امن دشمنوں کو معلوم ہوجانا چاہئے کہ پاکستانی قوم کل بھی امن پسند تھی اور آج بھی امن کی بھرپور خواہش رکھتی ہے پاکستان بلخصوص پنجاب صوفیاء کی دھرتی ہے جنکی تعلیمات پر عمل کرکے امن کو فروغ دیا جا سکتا ہے آج کا امن میلہ ہم سب کو مل جل کر امن کی خاطر جدوجہد کرنے کا سبق دیتا ہے بعد ازاں مہمان خصوصی ڈی سی او بہاولپور عمران سکندر بلوچ نے ڈی پی او بہاولپور سرفراز احمد فلکی، پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور پروفیسر ہارون خورشید پاشا، فوزیہ ایوب قریشی ایم پی اے، رضیہ ملک، سابق اولمپین مطیع اللہ خان، معروف صنعت کار ڈاکٹر محمد طارق رانا، دانشور ملک حبیب اللہ بھٹہ ، سابق ایم پی اے سید تابش الوری اور دیگر مہمانوں کے ہمراہ سٹالوں کا معائنہ کیا امن میلے سے قبل ڈی سی او بہاولپور کی قیادت میں مشعل بردار امن ریلی بھی نکالی گئی ، پولیس بینڈ نے سلامی پیش کی اور گلگت بلتستان سے آئے ہوئے طلبہ نے اپنا علاقائی رقص پیش کیا۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں