بہاول پور،رشتے کے تنازعہ پربیٹے نے اپنے باپ کے ساتھ مل کر اپنی ہی والدہ،بھائی اوربہن پر فائرنگ کردی، ماں بیٹی موقع پرجاں بحقً

منگل 14 مئی 2024 18:34

بہاول پو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) بہاول پور میں رشتے کے تنازعہ پربیٹے نے اپنے باپ کے ساتھ مل کر اپنی ہی والدہ،بھائی اوربہن پر فائرنگ کردی، ماں بیٹی جاں بحق، بھائی شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

12بی سی کے رہائشی محمداسلم اوربیٹے محمداحمد کا اپنی بیوی،بیٹے اوربیٹیوں کے ساتھ رشتوں کے تنازعے پر جھگڑاہوگیا جس پر طیش میں آکر محمداسلم کے بیٹے محمداحمدنے اپنی والدہ مسماۃ تبسم پروین، اپنے بھائی ڈاکٹرخرم شہزاد اوراپنی بہن سدرہ تبسم پراندھادھندفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مسماۃ تبسم پروین اورسدرہ بی بی موقع پرجاں بحق ہوگئیں، جبکہ ڈاکٹرخرم شہزادشدیدزخمی ہوگیا۔

اس موقع پر تبسم بی بی کے بھائی بھی موجود تھے جن کو ملزم محمداسلم اورمحمداحمد سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرارہوگئے۔ اطلاع پر پولیس اورریسکیو 1122موقع پرپہنچ گئی۔ریسکیونے زخمی ڈاکٹر خرم شہزاد کو فوری طورپر ہسپتال بی وی ایچ منتقل کردیا جبکہ پولیس نے موقع پرتمام شواہداوربیانات قلمبندکرکے مقتولہ تبسم پروین کے بھائی محمدعدنان صادق کی مدعیت میں تھانہ بغدادالجدید میں محمداسلم اورمحمداحمد کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرلیا۔\378

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں