بہاول نگر،جرم ثابت ہونے پرقتل کے دو مجرمان کو سزائے موت، تین ملزمان بری

بدھ 16 ستمبر 2015 22:49

بہاول نگر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء) ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج نثار احمد نے تھانہ شہر فرید کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا جرم ثابت ہونے پر دو مجرمان کو سزائے موت اور تین ،تین لاکھ روپے ہرجانے کی سزا کا حکم جبکہ تین ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیاتفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نثار احمد نے تھانہ شہر فرید کے موضع جھیڈواں کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا تے ہوئے مقتول آصف کے قاتلوں مجرمان عثمان اور طارق کو سزائے موت اور مقتول کے ورثا کو تین، تین لاکھ روپے ہرجانے کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا عدم ادائیگی ہرجانہ کی صورت میں مجرمان کو 6ماہ مزید قید بھگتنا ہو گی جبکہ تین ملزمان عبدالستار ،زمان،اور فیاض کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں