اپیکا بہاول پورکی مطالبات تسلیم نہ کرنے کے خلاف احتجاجی ریلیاں ‘ سڑک کئی گھنٹے بلاک‘ ہڑتالی کیمپ اوردفاترکی تالہ بندی

جمعرات 10 دسمبر 2015 20:23

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 دسمبر۔2015ء) اپیکا بہاول پورکی جانب سے مطالبات تسلیم نہ کرنے کے خلاف احتجاجی ریلیاں ‘ سڑک کئی گھنٹے بلاک‘ ہڑتالی کیمپ اوردفاترکی تالہ بندی‘ اپیکا پنجاب کے مرکزی رہنما ادریس غوری‘ جنرل سیکریٹری فخر الرحمان اظہر‘ڈویژنل صدرعتیق الرحمان کھوکھر‘حافظ اختررانا کی زیرقیادت فریدگیٹ پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئی جس میں تمام جملہ یونٹس کے صدورنے شرکت کی ریلیاں مرکزی جلسہ گاہ پرپہنچی اورفرید گیٹ پرقائدین نے حکومتی کی ہٹ دھرمی اور بے بسی اورمسلسل وعدہ خلافی پربھرپوراحتجاج کیا احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما اپیکا ادریس غوری‘ صوبائی جنرل سیکریٹری فخرالرحمان اظہر‘ عتیق الرحمان کھوکھر‘حافظ اختررانا ‘چوہدری عبدالرزاق رامے نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب نے اپ گریڈیشن کیلئے 15 دنوں کاوقت دیا آج دوماہ گزرگئے کاش ہماری اپ گریڈیشن میں کوئی جنگلا بس یاکوئی رنگ برنگی ریل گاڑی ہوتی یاکوئی ڈویلپمنٹ کامنصوبہ ہوتاجس میں بیوروکریٹس کیلئے کمیشن ہوتایاتنخواہوں میں اضافہ اپ گریڈیشن 17 سے 22 سکیل کی ہوتی تو غریب سڑکوں پرنہ ہوتے انہوں نے کہاکہ صوبہ پنجاب کے علاوہ پاکستان کے تمام صوبوں میں ملازمین کواپ گریڈیشن اورٹائم سکیل مل گیاہے مگرصوبہ پنجاب واحدصوبہ ہے جہاں پرحکومت کی جانب سے مسلسل ملازمین کامعاشی قتل کیاجارہاہے اورآج دوسال ہونے والے ہیں مسلسل غلط بیانی اور وعدہ خلافیوں کی وجہ سے نوٹی فی کیشن جاری نہ ہوسکا انہوں نے کہاکہ اگرہمارے مطالبات 15 دسمبرتک تسلیم نہ کئے گئے تو اگلے روز پنجاب اسمبلی اورسول سیکریٹریٹ کاگھیراؤ کیاجائیگا جس کے لئے بہاول پورسے قافلے 14 دسمبرکولاہورروانہ ہونگے انہوں نے کہاکہ تحصیل حاصل پور ‘یزمان‘احمدپورشرقیہ ‘ خیرپورٹامیوالی سے قافلے پہلے بہاول پورآئیں گے اوربہاول پورسے لاہورروانہ ہونگے اس موقع پر چوہدری عبدالرزاق رامے سینئرنائب صدر اپیکا پنجاب ‘ڈویژنل جنرل سیکریٹری نواب الطاف‘ صدراپیکایونٹ چولستان احمدصباغ‘ جنرل سیکریٹری شفیق ناصر‘ ڈوینل سینئرنائب صدر اپیکا بہاول پور حاجی قمر‘ڈویژنل رہنما راناوحیدسلطان‘ ملک عرفان وگن‘محمدخالدملک‘چوہدری زاہدملک‘نذیرمحمدشاہد‘خضرحیات‘محمدزبیرقریشی‘ شفیق احمد‘ رفیق احمدخان‘ حافظ نوراحمدتنویر‘ چوہدری رفیق شاہدرفیق سمیت دیگرشریک تھے

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں