سپیشل افراد کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لا ئے جا ئیں گے،ڈاکٹر احتشام انور مہار
ضلعی حکومت کے تمام دفاتر ،سکول ، ہسپتالوں میں خصوصی افراد کیلئے ریمپ تعمیر کئے جائیں گے،ڈی سی او بہاولپور
منگل 27 ستمبر 2016 21:45
بہاول پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ڈاکٹر احتشام انور مہار نے کہا ہے کہ سپیشل افراد (معذور) کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لا ئے جا ئیں گے۔ ضلع حکومت کے تمام دفاتر ،سکولوں ، ہسپتالوں میں خصوصی افراد کیلئے ریمپ تعمیر کئے جائیں گے۔ یہ بات ڈی سی او ڈاکٹر احتشام انور مہار نے خصوصی افراد کے مسائل کے حل کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران بتائی ۔
اجلاس میں خصوصی افراد کے نمائندے ڈاکٹر انیس الرحمان ، وسیم بیگ، محمد لقمان سمیت متعلقہ محکموں کے ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر موجود تھے۔ ڈی سی او نے کہا کہ بہاول وکٹوریہ ہسپتال اور سول ہسپتال کے شعبہ ایمر جنسی میں سماعت و گویائی سے محروم افراد کیلئے ترجمان مقرر کئے جائیں گے۔(جاری ہے)
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی حکومت کی مساجد میں اہل سپیشل پر سنز کو تعینات کیا جائے گا۔
معذور افراد جو سرکاری محکموں میں ملازمت حاصل کر چکے ہیں انہیں ان کے گھروں کے نزدیک تعینات کیا جائے گا۔ اجلاس کو بتا یا گیا کہ معذور افراد کو فنی تربیت فراہم کر نے کیلئے ٹیوٹا کے اداروں سے کورسز کروائے جائیں گے۔ ڈی سی او نے ہدایت کی کہ تمام محکمہ جات میں سپیشل پرسنز کی 3فیصد بھرتی کے کوٹہ میں کسی قسم کا صنفی امتیا ز نہ بر تا جائے۔بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بہاولنگر ،ضلع بھر میں پولیس کا کریک ڈاؤن، 444 ملزمان گرفتار، 48 لاکھ سے زائد کا مال مسروقہ برآمد
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل ..
بہاول پور،جیلوں کے ہسپتالوں کے معاملات چلانے کیلئے ڈسٹرکٹ پریژن ہیلتھ کونسل کے قیام کافیصلہ
میٹروپولیٹن کارپوریشنز، ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسیز کو بلڈنگ پلان مکمل ..
صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق کابہاول وکٹوریہ ہسپتال کا دورہ
بہاولپور،سی ٹی ڈی کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ، زیر حراست کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
بہاول پور،پولیس عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے کی بجائے عوام کا مال لوٹنے لگ گئی
پنجاب میں گندم کی سرکاری خریداری میں تاخیر پر شدید تشویش ہے، ملک امتیازچنڑ
عوام کو ٹیکسز دینا پڑینگے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، امیر جماعت اسلامی بہاولپور
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن بہاولپورکااحتجاجی ریلی نکالنے کااعلان'
پ*بہاول وکٹوریہ ہسپتال کاڈیک وارڈ ڈاکٹروں کی بڑی نااہلی سامنے آگئی
بہاولپور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ای ڈاٹ کو کے وفد کا پی ٹی اے کا دورہ
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے،خواجہ رمیض حسن
-
افغان انتظامیہ افغانستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ کرے،ترجمان دفتر خارجہ
-
سرکاری دفاتر میں معلومات تک رسائی کے قانون کو پوری طرح نافذ کریں گے یہ بنیادی انسانی حقوق کے قوانین میں سے اہم قانون ہے اور اسپر عمل درآمد سے ہی معاشرے کو پر امن اور ترقی یافتہ بنایا جا سکتا ہے، ڈی ..
-
ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کا سول ہسپتال کا دورہ ، مریضوں کی عیادت ، طبی سہولیات کا مشاہدہ
-
ضلع جہلم میں زیر تعمیر ٹراما سینٹر ز ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال جہلم اور بنیادی مرکز صحت ٹوبہ کی جلد تکمیل کے لیے 35 ملین کے فنڈز جاری کر دیے جائیں گے۔ سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر انٹرنیشنل بریفنگ ایریا میں دھواں بھر جانے کے بعد صورتحال بتدریج معمول پر آرہی ہے ، ترجمان سی اے اے
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
آج پوری قوم پاکستان دشمنوں اور ان کے ایجنٹوں کے خلاف متحد ہے ، رانا مشہود