بنوں،مشران ہر گھر میں بجلی میٹرز لگاکربقایاجات کی ادائیگی یقینی بنائیں ،ایس ای واپڈا گوہررحمن بنگش

اتوار 13 اکتوبر 2019 18:15

بنوں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2019ء) ایس ای واپڈا گوہررحمن بنگش نے تھل وزیر میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ فری میں بجلی کا استعمال کا زمانہ گزر گیا اب میٹر لگائے اور بقایاجات کی ادائیگی کرے پھر بجلی ملے گی اُنہوں نے علاقے کے مشران پر زور دیا کہ محنت کریں ہر گھر کو میٹرز لگاکربقایاجات کی ادائیگی یقینی بنائیں اس موقع پر یکسن شان حیدر آفریدی, ایس ڈی او ڈومیل امجد نعیم خٹک, ایل ایس کرم علی خان، ہائیڈرویونین کے سیکرٹری اطلاعات عمرعلی خان اور دیگر علاقے کے مشران بھی موجود تھے علاقے کے مشران نے کھلی کچہری کے انعقاد پر واپڈا کے افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جرمانے معاف کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں