بنوں،شمالی وزیرستان میں بارودی مواد کا دھماکہ، دو سیکورٹی اہلکار شہید

پیر 14 اکتوبر 2019 17:55

بنوں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) شمالی وزیرستان میں بارودی مواد کا دھماکہ، دو سیکورٹی اہلکار شہید۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے علاقہ قمر کلہ میں سڑک کے کنارے نصب بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گشت پر مامور دو سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے جن میں صوبیدار رائوف اور سپاہی عامر شامل ہیں جن کی لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں