عمران خان پہلی فرصت میں کلرکوں کے مسائل و مشکلات حل کریں،آل پاکستان کلرکس

جمعہ 17 اگست 2018 23:40

عمران خان پہلی فرصت میں کلرکوں کے مسائل و مشکلات حل کریں،آل پاکستان کلرکس
بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان اپنی بھاری مینڈیٹ کی خاطر صوبائی و مرکزی سرکاری ملازمین خصوصاً وفاقی محکمہ جات کے کلرکس برادری کو درپیش مسائل ومشکلات پہلی فرصت میں حل کرکے عوام دوستی کامظاہرہ کریں کیونکہ حکومتی مشنری چلانے میں انہی غریب کلرکس برداری کا بڑا عمل دخل شامل ہے اور یہی طبقہ ملک کی انتظامی ڈھانچہ میں ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لہذا انکو نظر انداز نہ کیا جائے اور انکی مسائل حل کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جائے ۔

ان خیالات کااظہار آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے صوبائی رہنما محمد مصطفٰے خان میر زا خیلوی نے محکمہ ایریگیشن بنوں میں کلرکس برادری کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔ایپکا کے صوبائی رہنما محمد مصطفیٰ خان نے مزید کہا کہ جس طرح تحریک انصاف کے سابقہ صوبائی حکومت نے کلرکس برادری کے مسائل کئے اسی طرح اب مرکزی محکمہ جات میں وفاقی ملازمین خصوصاً کلرکوں کو درپیش مسائل حل کئے جائیں کیونکہ اب صوبے سمیت مرکز میں بھی حکومت تحریک انصاف کی ہے اور اب بہتر موقع ہے کہ کلرکس برادری کے اہم مسائل کو پہلی فرصت میں حل کیا جائے کیونکہ کلرکس کی اپ گریڈیشن ،ٹائم سکیل ،تنخواہوں اور پنشن میں خاطر خواہ اضافہ ناگزیر ہوچکا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان مرکز میں حکومت سازی کے بعد کلرکس برادری جیسی غریب طبقہ کے مسائل حل کرکے ان کے دل جیت لیں گے اور انکی محرومیوں کا ازالہ کرینگے تاکہ یہ غریب کلرکس دل جمعی سے سرکاری امور نمٹا سکیں ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں