بنوں میں خسرہ مہم کاافتتاح،ڈپٹی کمشنرکی تقریب میں شرکت

پیر 15 اکتوبر 2018 23:29

بنوں۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے ضلع بنوں میں 15اکتوبر سے 26اکتوبر 2018تک خسرے بیماری سے بچاؤ مہم کاچلڈرن اینڈ وومن ہسپتال بنوں میں بچوں کو قطرے پلاکر با قاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 9ماہ سے 5سال تک بچوں کو خسرے بیماری سے بچاؤکے ویکسین لگائے جائینگے جس کیلئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بنوں کی نگرانی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو گاؤں گاؤں جاکر بچوں کو خسرے سے بچاؤ کی ویکسین لگائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کامران خان,ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈائریکٹر وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال بنوں سمیت دیگر افسران بھی موجودتھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ملک و قوم کے بچوں کو اس موذی مرض سے بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہی.جسے بااحسن طریقے سے نبھایا جائیگا تاکہ صحتمند نسل سے صحت مند معاشرہ تشکیل پاسکے۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ بشمول محکمہ صحت کے ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ مذکورہ مہم کو بلا جھجک کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا کر قومی فریضہ ادا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر بنوں نے ضلع بنوں میں بیوٹیفیکیشن کے تحت جاری منصوبوں کا جائزہ لیکر ان پر کام تیزکرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں