بنوں بورڈ افر انٹر میڈیٹ اینڈ سکنڈری ایجوکشن کا انقلابی اقدامات اٹھانے کا اعلان

جمعہ 7 دسمبر 2018 19:13

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) بنوں بورڈ افر انٹر میڈیٹ اینڈ سکنڈری ایجوکشن نے انقلابی اقدامات اٹھانے کا اعلان کر دیا جماعت نہم اوردہم اور فرسٹ ائیر سکنڈ کے نتائیج کا اعلان الگ الگ کیا جائے گا شہداء پیکج کے تحت شہید ہونے والے سرکاری ملازمین اور سویلین کے بچوں سے بورڈ کے تحت کسی قسم کی فیس نہیں لی جائے گی۔ اس سال تمام پہلی50پوزیشن لینے والے صوبے کے اٹھ بورڈوں کے پر چے ایک کمیٹی دوبارہ چیک کرے گی ٹاپ تھری کو بالترتیب 70ہزار 60ہزار اور 50ہزار کا انعام دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار بورڈ اف انٹر میڈیٹ اینڈ سکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین جہان داد خان مروت نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم تعلیمی نظام سے نقل کے رجحان کو ختم کرنے کے لئے مختلف اقدامات پہلے سے اٹھا رہے ہیں اور اس سلسلے میں ایک مہم چلائیں گے جس میں علماء کرام ، سیاسی راہنمائوں تاجروں میڈیا اور عام لوگوں سے اپیل کی جائے گی کہ وہ نقل کی روک تھا م میں ہمارا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ امتخانات کو شفاف بنانے کے لئے ہم ہر ممکن اقدام اٹھا رہے ہیں پیچھلے سال کی طرح اس سال بھی سی سی ٹی کیمرے نصب ہوں گے اور سکولوں کو تاکید کی جائے گی کہ وہ ہر صورت میں کیمروں کو فعال رکھیں امتخانات کے دوران طلباء اور سپروائزری سٹاف دونوں پر موبائل کے استعمال کی پابندی ہوگی اس سال امپرسونیشن کیسوں پر کنٹرول کے لئے خصوصی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس میں ضلعی انتظامیہ سے تعاون کے لئے کہا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوام اور طلباء پر زور دیا کہ وہ بورڈ کے حوالے سے ٹاوٹوں سے ہوشیار رہیں اور ان کے جال میں نہ پھنسیں ان کی بورڈ کے خلاف جو بھی شکایت ہو تو وہ بورڈ کے چیئرمین سے براہ راست رابطہ کریں ان کی جائز شکایت پر فوری عمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں