بنوں پولیس ، ایف سی اور ضلعی انتظامیہ کی یوم پاکستان پر الگ الگ تقریبات

ہفتہ 23 مارچ 2019 21:56

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) بنوں پولیس ، ایف سی اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے سلسلے میں الگ الگ تقریبات اور ریلی کا انعقاد کیا گیا اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس ایف سی اور عوام کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا پہلا تقریب ایف سی لائن میں منعقد ہو اجس کے مہمان خصوصی ڈی آ ئی جی بنوں ریجن محمد عبداللہ خان تھے اس موقع پر ایف سی کے جوانوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آ ئی جی بنوں کا کہنا تھا کہ پولیس اور ایف سی کی قربانیوں کی وجہ سے آ ج ہم آزاد فضاء میں یوم پاکستان کی خوشیاں منا رہے ہیں ان کی قربانیوں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اسی طرح بنوں پولیس کی جانب سے پولیس لائن میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی جس میںکمشنر بنوں ڈویژن عادل صدیق،ڈی آئی جی بنوں ریجن عبداللہ خان اور ایم پی اے ملک شاہ محمد خان بھی موجود تھے کمشنر نے ڈی آئی جی اور ایم پی اے کے ہمراہ پولیس لائن بنوں میں پرچم کشائی کی اور پولیس جوانوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور پودا لگایا بعد ازاں تھانہ صدر پولیس اسٹیشن کے سامنے لگائے گئے کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں پر بچوں میں قومی پرچم تقسیم کئے ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ آج کا دن انتہائی تاریخی اور خوشی کا دن ہے پاکستان لاتعداد قربانیاں کے بعد ملا ہے پاکستان ہم سب کی جان ہے اپنی جان کی حفاظت سے ہی امن قائم ہوگا۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں