کالے کوٹ کی عزت اور وقار پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کرینگے ، درانی ایڈووکیٹ

جمعہ 19 اپریل 2024 20:36

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بنوں کے نومنتخب نائب صدر سینان درانی ایڈوکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالے کوٹ کی عزت اور وقار پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کرینگے ملک میں آئین قانون کی حکمرانی اور اداروں کے مابین قریبی روابط قائم رکھنے کیلئے پل کا کردار ادا کرونگا عوام کو سستا انصاف کی فراہمی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے ہر فورم پر کلیدی کردار ادا کرینگے ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ اور ووکلاء کے درمیان بھائی چارے کی فضاء کو برقرار رکھنے میں ہر ممکن تعائون کرینگے بنوں لکی مروت اور کرک تحت نصرتی کے ووکلاء کی دن رات خدمت کیلئے ہمیشہ موجود ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائیکورٹ بنوں بینچ کے احاطے میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر معسود اقبال خٹک ایڈوکیٹ،پیر وسیم منظور شاہ ایڈوکیٹ،الیاس ایڈوکیٹ،احمد صدیقی ایڈوکیٹ،وحید ایڈوکیٹ محمد ایوب ایڈوکیٹ بیرسٹر مصدق برکی ایڈوکیٹ،انعام نیازی ایڈوکیٹ سمیت دیگر سینئر ووکلاء موجود تھے انہوں نے کہا کہ بنوں ڈویژن کے تمام سرکاری افسران اور اُن کے عملے پر واضح کیا ہے کہ سرکاری ادارے ووکلاء کے تمام جائز کاموں میں رکائوٹ نہ بنیں جب سرکاری دفتروں میں ووکلاء کی عزت ہوگی تو افسران کو بھی عزت ملے گی انہوں نے کہا کہ ہم آئین قانون سے واقف طبقہ ہے جنہوں نے ہمیشہ ملک میں غیر آئینی اقدام کی محالفت کرکے قوم کو اُن کا حق دلانے اور انصاف اُن کی دہلیز پر فراہم کیلئے اقداما ت کئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جب تک زندہ سے بنوں ڈویژن کے تینوں اضلاع میں لائر جویڈیشری سے لیکر ہائیکورٹ تک تمام مسائل کے حل یقینی بنانے کیلئے بھرپور انداز سے اقدامات اُٹھائینگے

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں