اداروں سے ٹکرائو کے حق میں نہیں ہیں ، عرفان پیرزادہ

کالے کوٹ کے جائز مسائل ومشکلات کے خاتمے اور عوام کو اعلیٰ عدالتوں تک آسانی کے ساتھ رسائی کیلئے اقدامات ہمارا منشور ہے ، صدارتی امیدوار پشاور ہائی کورٹ بنوں بینچ

ہفتہ 20 اپریل 2024 22:47

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) پشاور ہائیکورٹ بنوں بینچ بار ایسوسی ایشن کے صدارتی اُمیدوار بنوں قومی محاذ کے سربراہ عرفان پیر زاد ہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ ا داروں سے ٹکرائو کے حق میں نہیں لیکن کالے کوٹ کے جائز مسائل ومشکلات کے خاتمے اور عوام کو اعلیٰ عدالتوں تک آسانی کے ساتھ رسائی کیلئے اقدامات ہمارا منشور ہے بنوں ڈویژن اور کرک کے ووکلاء کی عزت وناموس کیلئے تن من دھن کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے بنوں کے تمام مسائل کا بہتر حل تلاش کرنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈر کے ساتھ ملکر تعمیر وترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کرینگے آئین قانون سب سے مقدم ہے جب تک قانون کی حکمرانی قائم نہیں ہوگی مسائل کا حل ممکن نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے چیمبر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پشاور ہائیکورٹ بنوں بینچ کے سینئر ووکلاء موجود تھے انہوں نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ بنوں بینچ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے سینئر ووکلاء سے مشاورت کے بعد کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے گئے ہیں ہماری کوشش ہے کہ بنوں لکی مروت کرک اور تحت نصرتی کے ووکلاء کے جملہ مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرسکیں جس کیلئے صدارتی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین قانون کے نام پر دھجیاں اُڑائی جارہی ہے ہر جگہ پر کالے کوٹ والے محفوظ نہیں جب تک آئین اور قانون پر عمل نہیں ہوگا تب تک حالات بہتری کی جانب نہیں جاسکتے اس حوالے سے تینوں اضلاع کے سینئر ووکلاء کے جائز مسائل قانونی کی حکمرانی قائم رکھنے کیلئے میدان عمل میں موجود ہے اور اس سلسلے میں تینوں اضلاع کے ووکلاء صاحبان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ہمارا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ بنوں ڈویژن میں سرکاری دفتروں میں افسران کے نام پر لوٹ مار جاری ہے عوامی مسائل جوں کے توں پڑے ہوئے ہیں صرف اجلاسوں پر اجلاس منعقد کئے جارہے ہیں عملی طور پر انتظامی افسران کی کارکردگی صفر رہ گئی ہے انہوں نے کہا کہ بنوں ڈویژن کی سطح پر کسی کو بھی غیر قانونی غیر آئینی اقدام اور کرپشن ولوٹ مار کی اجازت نہیں دینگے جہاں بھی عوامی مسائل کے حل میں رکائوٹ پیداہوئی وہاں سینئر ووکلاء کی ٹیمیں موجود ہونگے

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں