یو آئی بنوں ڈویژن نے 9 مئی کے ایوان نہیں میدان تحریک میں بھرپور شرکت کا اعلان

ہفتہ 20 اپریل 2024 22:46

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) جے یو آئی بنوں ڈویژن نے 9 مئی کے ایوان نہیں میدان تحریک میں بھرپور شرکت کا اعلان کردیا جے یو آئی خیبر پختونخوا کے صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمن نے ضلع بنوں،ضلع لکی مروت اور شمالی وزیرستان کے مقتدر شخصیات نے میوہ خیل درانی ہاؤس ضلع بنوں میں بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے جے یو آئی ایک ایسی تنظیم نہیں جو آج معرض وجود میں آیا ہو ایک تاریخ رکھتی ہے جمعیت علماء اسلام کی 1919 میں بنیاد رکھی گئی 1954 میں اجتماع ہوا اور جے یو آئی کی ازسرنو تنظیم سازی ہوئی اور اس وقت سے جدوجہد کر رہے ہیں ہمیں تو خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے صوبے میں کسی حد تک مینڈیٹ مل جاتی ہے مگر سوچ کی بات ہے کہ سندھ اور پنجاب میں کارکن کا کیا حال ہے اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش،مولانا احمدعلی مروت،مولانا اسرار مروت،مولانا قاری گل عظیم،ایم این اے مولانا مصباح الدین،سابق ایم این اے مولانا شیخ انور،ضلع بنوں کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد نیاز خان،سیکرٹری اطلاعات مولانا اعزازاللہ حقانی، انجینئر ملک احسان خان ،سابق ایم پی ایزفخراعظم ایڈوکیٹ،ملک ریاض،تحصیل چیئرمین ملک مستو خان،،مولانااحمد سعید ،حافظ سیف الدین،قاری رومان،بنوں سٹی گورنمنٹ میئرعرفان اللہ درانی، مولانا اصغر علی مروت،مفتی ضیاء اللہ،قاری سیف الرحمن،اور دیگر بھی موجود تھے صوبائی امیر و سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے کہا کہ عالمی قوتیں جمعیت کے مدمقابل ہیں ان کے ایجنٹ موجود ہیں اس مٹی کے اسٹیبلشمنٹ فوج سے بڑا ایجنٹ کوئی نہیں کیونکہ بین الااقوامی ایجنڈے پر جو لوگ آتے ہیں یہ ان کے ایجنٹ ہیں ان سے ملک کی خیرخواہی کا توقع رکھنا عبث ہے جب یہاں سے بین الاقوامی ایجنٹوں کے اثرورسوخ ختم ہو تو جے یو آئی کی حکومت ہوگی مگر غیر ملکی ایجنڈے پر کام کرنے والی اسٹیبلشمنٹ جمہوریت کے راستے میں رکاوٹ بن جاتے ہیں ایوان نہیں میدان میں نکلنا ہوگا اس اسٹیبلشمنٹ یا فوج کے خلاف بندوق اٹھانے کی بات نہیں کی بلکہ جمہوری انداز سے ملک کے حالات بدلنا چاہتے ہیں مدارس میں ایک طالب کا حلیہ جہادی والوں کی طرح ہو نہیں چھوڑتے ہم اپنے کارکن بندوق کی طرف نہیں لیجانا چاہتا مگر جمہوری راستوں اور ووٹ کے ذریعے، اسلامی نظام کی بات گھر والوں کو بھیجیں گے یہ ان کی خم خیالی ہے کارکن ناراض ہونگے ہم سے غلط فیصلے ہوئے ہونگے لیکن کیا آج یہ وقت گلے شکوے کرنے کا ہے عمران خان، پی ٹی آئی یا بیرونی قوتوں کو واضح پیغام ملا، ہم سرمایہ لیکر مدارس مساجد پر خرچ کریں گے تو یہ لوگ جمعیت کے ساتھ نہیں ہونگے مگر ہمارا واضح پیغام ہے کہ کوئی بھی نہیں ہو ہم ان ایجنٹوں کے خلاف تن تنہا کھڑے ہونگے ہم بین الاقوامی قوتوں اور بین الاقوامی ایجنٹ کے مدمقابل ہیں فوج ایک کاروباری ادارہ بن چکا ہے انتخابات میں پاک فوج نے مختلف اُمیدواروں سے بلوچستان سے 72 ارب روپے نکالے ہیں ہمارے صوبے میں امیدواروں سے کروڑوں روپے بٹورے گئے ہم آپ کے مساجد اور مدارس کیلئے کھڑے ہیں اس ملک کو سیاستدانوں نے اتنا نقصان نہیں پہنچایا جتنا جرنیلوں نے دیا ایون نہیں میدان کے اعلان کے بعد ہمیں پتہ تھا کہ مفاد رکھنے والے جائیں گے 9 مئی کو ثابت کریں گے کہ قوم ہمارا مینڈیٹ چوری کرنے والوں کے خلاف ساتھ کھڑی ہے

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں