بنوں ،تیز بارشوں کا سلسلہ شروع شہر اور ملحقہ علاقوں میں نالے ابل پڑے ڈبلیو ایس ایس سی کے اہلکار غائب

جمعہ 19 اپریل 2024 20:36

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) تیز بارشوں کا سلسلہ شروع شہر اور ملحقہ علاقوں میں نالے ابل پڑے ڈبلیو ایس ایس سی کے اہلکار غائب رہے جسکی وجہ سے بارشوں کا پانی سڑکوں پر بہہ رہا تھا جبکہ شہر کے ریلوے روڈ کچہری گیٹ سمیت دیگر علاقوں میں بارشوں کا پانی شہریو ں کے گھروں میں بھی داخل ہوگیا تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے کی جانب سے بارشوں کا الرٹ جانے کے بعد جمعہ کے روز سے بارشوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوگیا جوکہ دن بھر تک جاری رہا اور وقفے وقفے سے جاری بارشوں سے اندرون شہر برساتی نالے اُبل پڑے جس سے پانی سڑکوں پر بہہ گیا جبکہ شہر کے اکثر علاقوں میں بارشوں کا پانی عوام کے گھروں میں داخل ہوگیا جسکی وجہ سے قیمتی سامان پانی کی نظر ہوگیا بارشوں کے دوران ڈبلیو ایس ایس سی کے اہلکار اور افسران دن بھر غائب رہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ علی آمین گنڈہ پور کمشنر بنوں سمیت دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بارشوں میں ڈبلیو ایس ایس سی کی اہلکاروں کی غائب ہونے اور بارشوں کا پانی سڑکوں پر آنے کا نوٹس لیکر سخت کاروائی عملی میں لائی جائیں اور بنوں کے شہریوںکیلئے خصوصی اقدامات اُٹھائے جائیں

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں