ٰتاجروں اور منڈیوں کی ترقی کیلئے صوبائی حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی،ملک عدنان خان

جمعرات 16 مئی 2024 18:05

ٌبنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) بنوں کے تاجروں اور منڈیوں کی ترقی کیلئے صوبائی حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائینگے موجودہ دور میں تیز تر ترقی سے بنوں کاروبار کے لحاظ سے حب بنے گا عنقریب بنوں کے تاجر غلام خان بارڈر کے راستے دنیا کے ساتھ کاروبار کرینگے یہاں پر تاجروں کے بنیادی مسائل کے حل اور تمام تر سہولیات فراہمی یقینی بنانے کیلئے موجودہ حکومت تاجروں کے پشت پر کھڑی ہوئی ہے پشاور کے طرز پر بنوں کے منڈیوں کو مشکلات کے حل کیلئے فنڈز فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرینگے تاجروں کو پرانے سبزی منڈی میں دکان کے بدلے دکان دینے کیلئے سابق ایم این اے ملک ناصر خان کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سابق ریجن جنرل سیکرٹری سابق اُمیدوار صوبائی اسمبلی ملک عدنان خان ،ایم این اے مولانا سید نسیم علی شاہ کے خصوصی معائون سید بصیر علی شاہ نے فروٹ اینڈ ویجیٹبل مارکیٹ نیو سبزی منڈی کے حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نومنتخب صدر ملک عاشور خان درانی ،حاجی گل خان،پیر علی مرجان سمیت دیگر مشران اور عہدیداروں نے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ اقتدار نہ ہونے کے بائوجود بھی یہاں کے عوام کی ترقی خوشخالی اور سہولیات کی فراہمی کیلئے تک ودوڑ کی ہے منڈیوں میں نکاسی اب صفائی صورتحال بہتر بنانے اور تاجروں کو ایک ہی چھت کے تلے تمام سہولت دستیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائینگے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے سامنے تاجروں اور منڈیوں میں کاروبار کرنے والے لوگوں کے تمام جائز مطالبات رکھے گے ہماری کوشش ہوگی کہ بنوں کے تمام سبزی اور فروٹ منڈیاں بھی ترقی کریں اور یہاں پر وہ سہولیات میسر کریں جوکہ صوبہ کے دیگر شہروں کے منڈیوں میں موجود ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کو معیار زندگی بلند کرنے اور پسماندگی کے خاتمے کیلئے انقلابی اقدامات اُٹھارہی ہے اس سلسلے میں صحت انصاف کارڈ کو حکومت میں آنے کے بعد بحال کرکے لاکھوں عوام کو فری صحت کی سہولیات فراہم کردی اس کے علاوہ تاجروں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی میں اصلاحات لانے کیلئے ہوم ورک کا سلسلہ جاری ہے ضلعی وڈویژنل انتظامیہ کی موجودگی میں نیوسبزی منڈی پرانے منڈی اور دیگر علاقوں میں عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے جدوجہد کا سلسلہ جاری رہیگا اس موقع پر نومنتخب صدر ملک عاشور خان درانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنوں کے تاجروں خصوصا فروٹ اینڈ ویجٹیبل مارکیٹ سے وابستہ تاجروں کو آسانیاں پیدا کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرونگا منڈی مسائل اور اُن کے حل کیلئے تمام اداروں اور حکومتی افسران کے ساتھ ملکر لائحہ عمل طے کرینگے تاکہ یہاں پر کاروباری حضرت کو تمام سہولیات میسر ہوں

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں