ڈی پی او بٹگرام کی ہدایت پر بازار میں سڑک سے بیریئر ہٹا کر ٹریفک کون لگا دیئے گئے

منگل 11 دسمبر 2018 13:44

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) ڈی پی او بٹگرام کی ہدایت پر بازار میں سڑک کے درمیان سے ٹریفک بیریئر ہٹا کر ان کی جگہ ٹریفک کون لگا دیئے گئے، ٹریفک کو دونوں سائیڈوں پر ون وے کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او بٹگرام عبدالرئوف بابر قیصرانی نے بٹگرام بازار میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے اور ٹریفک کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ساجد نواز خان کی نگرانی میں انچارج ٹریفک شمریز خان کو ہدایت کی کہ بٹگرام بازار میں ٹریفک مسائل کے حوالہ سے سڑک کو مزید کشادہ کرنے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے جس پر انچارج ٹریفک شمریز خان بمعہ ٹریفک سٹاف نے بٹگرام بازار میں سڑک کے درمیان سے ٹریفک بیریئر ہٹا کر ان کی جگہ ٹریفک کون لگا کر ٹریفک کو دونوں سائیڈوں پر ون وے کر دیا جس سے سڑک مزید کشادہ ہوگئی۔

دوسری جانب بٹگرام کے عوامی اور سماجی حلقو ں نے بازار میں ٹریفک جام کے مسئلہ کو حل کرنے پر پولیس انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں