ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام بازار کا دورہ، سرکاری نرخنامہ کی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں کو جرمانے

اتوار 28 اپریل 2024 13:50

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام نے بازار کا دورہ کیا اور سرکاری نرخ نامہ کی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں پر جرمانے عائد کئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام II نے بٹگرام بازار میں اشیاء خوردو نوش کی دستیابی اور سرکاری جاری کردہ نرخنامہ پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے بٹگرام بازار کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے تندوروں /نانبائیوں، جنرل سٹور، سبزی اور فروٹ شاپس کی چیکنگ کی. ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے گراں فروشی اور نرخنامہ کی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کئے۔ انہوں نے کہا کہ ناقص اشیاء کی فروخت اور گراں فروشی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں