اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کا بازار کا دورہ، نرخنامہ کی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں کو جرمانے

جمعہ 10 مئی 2024 13:31

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2024ء) اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام نے بازار کا دورہ کیا اور سرکاری نرخنامہ کی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں کو جرمانے عائد کئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر نے بٹگرام بازار میں اشیاء خوردو نوش کے سرکاری نرخنامہ پر عمل درآمد اور دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے بٹگرام بازار کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے بیکریز، گوشت، کریانہ، سبزی اور پھلوں کی دکانوں کی چیکنگ کی۔ انہوں نے نرخنامہ کی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے جرمانے بھی عائد کئے۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں