بٹگرام،ٹریفک پولیس ڈرائیونگ لائسنس یونٹ (کل) سے تحصیل الائی کا 2 روزہ دورہ کرے گا

پیر 13 مارچ 2023 21:44

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2023ء) تحصیل الائی کے طالبعلموں اور عوام کی سہولت کیلئے ان کی دہلیز پر ٹریفک پولیس کے موبائل ڈرائیونگ لائسنس یونٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز کل منگل سے ہو گا۔

(جاری ہے)

ترجمان بٹگرام پولیس کے مطابق ڈی پی او سونیا شمروز خان نے تحصیل الائی کے عوام کی سہولت کیلئے ان کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس کے دوسرے مرحلے کیلئے ڈرائیونگ لائسنس یونٹ کو دوبارہ تحصیل الائی کا دورہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

لائسنس کلرک سمیع اللہ اور کے پی او نواب علی شاہ پر مشتمل ڈرائیونگ لائسنس یونٹ منگل اور بدھ کو تحصیل الائی کا دو روزہ دورہ کرے گا۔ ترجمان کے مطابق جن لوگوں نے گزشتہ دورے کے دوران لرننگ پرمٹ حاصل کئے تھے انہیں ٹیسٹ پیج جبکہ فریش اپلائی کرنے والوں کو لرننگ پرمٹ ایشو کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں