عوام کو خدمات کی فراہمی میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی پی او بٹگرام

پیر 13 مئی 2024 17:19

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) بٹگرام شہباز الہٰی نے کہا ہے کہ عوام کو خدمات کی فراہمی میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مختلف پٹرولنگ چیکنگ سمیت سکیورٹی پوائنٹس کے دورے کے دوران کہا کہ ہمارا کام عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے،24 گھنٹے پٹرولنگ کا سلسلہ جاری رہے گا، فرائض کی ادائیگی ایمانداری اور لگن سے سرانجام دے کر شہریوں کو پرسکون نیند مہیا کر سکتے ہیں، ان پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی کسی عبادت سے کم نہیں، یہ ہمارے سپاہ اور دست و بازو ہیں جن کی فلاح و بہبود کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔

ڈی پی او نے کہا کہ بلاخوف و خطر کام کریں،بلاوجہ شہریوں کے جائز کام میں رکاوٹیں پیدا کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، تھانہ اور پولیس دفاتر آنے والے سائلین کے لئے عوام دوست ماحول، بیٹھنے کے لئے کرسیاں اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں