حکومت ملکی ترقی کیلئے دستیاب تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے، سینیٹر ظفر اللہ خان ڈھانڈلہ

جمعرات 4 مئی 2017 14:58

حکومت ملکی ترقی کیلئے دستیاب تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے، سینیٹر ظفر اللہ خان ڈھانڈلہ
بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2017ء)حکومت عوامی خوشحالی اور ملکی تعمیروترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے، وزیر اعظم پاکستان محمد نوازشریف کے وژن کے مطابق 2018تک ملک بھر کی طرح ضلع بھکر کو بھی لوڈ شیڈنگ فری بنا دینگے،بھکر میںتقریباً3ارب روپے کے بجلی کے منصوبے منظور کروادیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار سینیٹر ظفر اللہ خان ڈھانڈلہ نے بھکرگرڈ اسٹیشن پر ڈیڑھ کروڑ روپے لاگت سے 11کے وی بھکر سٹی اور عمرفاروق روڈفیڈر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے اعلان کے مطابق 2018لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا سال ہوگا ،اب تک الحمد اللہ ہماری کوششوں سے ضلع بھکر میںتقریباً3ارب روپے کے بجلی کے منصوبوں پر کام کا آغاز ہو چکا ہے جن میںسے کچھ پایہ تکمیل تک پہنچ چکے ہیں اورباقی بھی جلد مکمل کرلیے جائیںگے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں