بھکر، منکیرہ میں بینک اکاؤنٹ سے رقم لوٹنے والا3رکنی گروہ گرفتار

گرفتار ملزمان سے فعال اورغیرفعال موبائل سمیں،لیپ ٹاپ،اسکینر،ڈیوائسزبرآمد کر لی گئیں

اتوار 11 نومبر 2018 15:10

بھکر، منکیرہ میں بینک اکاؤنٹ سے رقم لوٹنے والا3رکنی گروہ گرفتار
بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2018ء) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منکیرہ میں بینک اکاؤنٹ سے رقم لوٹنے والی3رکنی گروہ کو گرفتارکر لیا ،گرفتار ملزمان سے فعال اورغیرفعال موبائل سمیں،لیپ ٹاپ،اسکینر،ڈیوائسزبرآمد کر لی گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزمان فنگر پرنٹس کے سیمپل حاصل کرکے اکاؤنٹ سے رقم لوٹتے تھے،ملزمان سے بڑی تعداد میں شناختی کارڈ بھی برآمد کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان کا تعلق لیہ،بہاول نگراور بھکر سے ہے،ملزمان سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فارم اوردوسرامواد بھی برآمد کر کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں