دریاخان،آئل ٹینکر نے باپ بیٹا کچل ڈالے،بھینس کی ٹکرسے خاتون جاں بحق، بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان ہلاک

منگل 19 جنوری 2016 11:49

دریاخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) آئل ٹنیکر نے باپ بیٹا کچل ڈالے،بھینس کی ٹکرسے خاتون جاں بحق اور بجلی کا کرنٹ لگنے سے بائیس سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دریاخان کے نواحی علاقہ کاٹھ موڑ کا رہائشی جانو خان اپنے بیٹے بابو خان کے ہمراہ منگل کی الصبح موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ آصف اڈا دریاخان دلیوالہ روڑ پر سامنے سے آتے آئل ٹینکر نے تیز رفتاری کے باعث کچل ڈالا دونوں باپ بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے پولیس نے کاروائی کرکے آئل ٹینکر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی،ڈگر اعوان میں بھنیس نے گھاس ڈالتی خاتون(ف) کو ٹکر دے ماری جس وہ شدید زخمی ہوئی جس کو ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی جبکہ کچہ نشیب اعوانوالہ کا 22سالہ نوجوان محنت مزدوری کے لئے پنڈی گیا ہوا تھا جو دوران کام مکسر مشین چلاتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا جس کو آبائی گا ؤں اعوانواالہ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں