بھکر، سرکاری محکموں میں متعلقہ قواعد وضوابط کی کامل پیروی سے سروس ڈلیوری میں حسب منشاء اضافہ کیاجاسکتا ہے، وقاص رشید

جس کیلئے ضروری ہے کہ تمام محکموں کے سربراہان لیگل پالیسی کو پوری طرح ملحوظ رکھیں تاکہ انتظامی امور میں کسی قسم کا سقم باقی نہ رہے ، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 14 ستمبر 2018 22:16

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر وقاص رشیدنے کہاہے کہ سرکاری محکموں کے دفاتر میں متعلقہ قواعد وضوابط کی کامل پیروی سے سروس ڈلیوری میں حسب منشاء اضافہ کیاجاسکتا ہے جس کیلئے ضروری ہے کہ تمام محکموں کے سربراہان لیگل پالیسی کو پوری طرح ملحوظ رکھیں تاکہ انتظامی امور میں کسی قسم کا سقم باقی نہ رہے ۔انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ لیگل کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

اجلاس میں ضلعی انتظامیہ و دیگر سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے سرکاری محکموں کے سربراہان کو تاکید کی کہ مفاد عامہ کے جملہ امور میں متعلقہ دائرہ کار کے قوانین پر گرفت مضبوط بنائی جائے ۔انہوںنے کہا کہ سرکاری محکموں کی کپیسٹی بلڈنگ میں ہر ممکن معاونت و راہنمائی فراہم کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ڈسٹرکٹ لیگل کمیٹی کا مقصد بھی یہی ہے کہ محکمہ جات لیگل کیسزمیں اپنی کارکردگی مزید موئثر بناسکیں ۔

انہوںنے یہ بھی ہدایت کہ کہ سرکاری دفاتر میں لیگل فوکل پرسنز مقرر کئے جائیں تاکہ وہ لیگل کیسز کی تیز رفتار اور پالیسی فریم ورک کے مطابق ڈسپوزل میں سربراہان کی معاونت کرسکیں ۔ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے تمام محکموں سے متعلق قوانین کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی تاکہ ہر محکمہ کے لیگل کیسز میں کاکردگی کو قانونی پالیسی کی روشنی میں مانیٹر کیاجاسکے ۔انہوں نے پراجیکٹ مینجمنٹ میں بھی قانونی تقاضوں کو پوری طرح پیش نظر رکھنے کی تاکید کی تاکہ سماجی ترقی کے تمام تر عمل کی تیز رفتار تکمیل مقررہ ترجیحات کے مطابق برقرار رکھی جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں