بھکر میں مسافر وین کا ٹرالر سے خوفناک تصادم ، 5 افراد جاں بحق ، 18 زخمی ، 4 کی حالت تشویشناک

ہفتہ 8 جون 2019 23:50

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2019ء) بھکر میں مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم میں 5 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی امداد فراہم کرنے کے لئے ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز کراچی سے مانسہرہ جانے والی مسافر بس بھکر میں ایک تیز رفتار ٹرالر سے خوفناک طریقے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موقع پر 5 افراد جاں بحق اور 18 شدید زخمی ہو گئے ۔ مقامی آبادی میں اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو مسافر بس سے نکال کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا تو وہاں پر ڈاکٹرز نے 4 مسافروں کی حالت کو تشویشناک قرار دے دیا ۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں ۔ ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں