محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا کی ڈسٹرکٹ کورٹس بھکر میں کاروائی ، ڈسٹرکٹ پراسیکوٹر راجہ نثار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

بدھ 1 جولائی 2020 22:40

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2020ء) محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا کی ڈسٹرکٹ کورٹس بھکر میں کاروائی ، ڈسٹرکٹ پراسیکوٹر راجہ نثار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار تفصیلات کے مطابق خطیب حسین، اے ایس آئی تھانہ جنڈانوالہ نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کواطلاع دی کہ راجہ نثار، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر اور اس کے کلرک نے رشوت کا بازار گرم کیا ہوا ہے کوئی بھی چالان بغیر رشوت لیے پاس نہیں کرتے، اے ایس آئی نے بتایا کہ پہلے بھی راجہ نثار، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر اور اس کا کلرک مجھے سے چالان پاس کروانے کے لیے رشوت وصول کر چکے ہیں اورمزید8چالان پاس کروانے ہیں جس کے لیے راجہ نثار، ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر مزید10ہزار روپے رشوت کامطالبہ کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

جس پر ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی کرپشن سرگودھا کی خصوصی ٹیم کو ریڈ کرنے کا حکم دیا،سرکل آفیسر، اینٹی کرپشن بھکر نے ریڈنگ ٹیم کے ساتھ مل کر جوڈیشل مجسٹریٹ عاطف رشید کی نگرانی میں ریڈ کیااور دوران ریڈ ملزم راجہ نثار، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹررشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور رشوت کی رقم مبلغ10ہزار روپے موقع سے برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر5/2020 تھانہ اینٹی کرپشن ضلع بھکردرج کرلیا۔ ملزم سے مزیدتفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں